5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیبر پختون خوا:پہلے مرحلے میں پانچ ارب65 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ محمد ہمایوں خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانون میں پہلے مرحلے میں5 ارب65 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے۔اپنے حلقہ نیابت پی ایف 99 کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں خان نے کہا کہ ابتدائی طور پر ملاکنڈ ایجنسی میں 562متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب نے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ۔ عالمی اداروں کو بڑھ چڑھ کر متاثرین سیلاب کی مدد کرنی چاہیے۔