تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

راولپنڈی:اے آر وائی گولڈ اور ایس جی ایس ریفرنسز کی سماعت ملتوی

جنگ نیوز -
راولپنڈی…احتساب عدالت راولپنڈی نے آصف علی زرداری کے شریک ملزمان کے خلاف دو کرپشن ریفرنسز کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں اے آر وائی گولڈ اور ایس جی ایس ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں مزید دو گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ صدر کو حاصل استثنیٰ کے بعد ان کے شریک ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت جاری ہے جس میں صدر کے پرنسپل سیکرٹری سلمان فاروقی بھی ملزم نامزد ہیں۔ ایس جی ایس ریفرنس میں سابق چیئرمین سی بی آر اے آرصدیقی کی جانب سے حاضری سے عارضی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.