5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گورنر سندھ کا اسفندیار ولی کو فون،پارٹی عہدیدار کے قتل پر افسوس
جنگ نیوز -
کراچی… گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کو ٹیلی فون کرکے کراچی میں اے این پی کے صوبائی عہدیدار کے قتل پر افسوس کا اطہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ گورنر ہاؤس کراچی سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور قتل کے اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔ گورنر سندھ نے اے این پی کے دیگر رہنماؤں اور صوبائی عہدیداروں سے بھی بات کی گورنر نے یقین ظاہر کیا کہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں متحد رہتے ہوئے ان سازشوں کوبے نقاب کریں گی ۔