5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی گاؤں میں موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی ریاست راجستھان میں موبائل فون پھٹنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے گاؤں بانڈہ کا رہائشی23سالہ گوپال گُجر اپنے موبائل فون پر بات کررہا تھا کہ اس کا موبائل فون پھٹ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔گوپال کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی جہاں اس کی لاش کے ساتھ اس کا تباہ ہونے والا موبائل بھی موجود تھا۔اس سے قبل رواں سال کے ابتدا میں بھارت ہی میں ایک 27سالہ خاتون موبائل فون چارجنگ کے دوران بات کرتے ہوئے ہلاک ہوگئی تھی۔