تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حوصلہ نہیں ہاریں گے،پہلے سے بہتر پاکستان تعمیر کرینگے،صدرزرداری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری اور امریکی سینیٹر جان کیری نے سیلاب کو بہت بڑاچیلنج قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ سیلاب کی موجودہ صورتحال میں دہشت گرد عناصر کو فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ سینیٹر جان کیری نے انفراسٹرکچر کی بحالی،اور متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے کیری لوگر بل سے رقم از سر نو مختص کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ سینیٹر جان کیری نے صدر آصف زرداری کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔ بعد میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے 2کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں اس صورتحال میں خدشہ ہے کہ دہشت گرد فائدہ اٹھائیں گے۔ امدادکی فراہمی میں کئی ممالک کی ہچکچاہٹ سے متعلق صدر مملکت کوبعض تلخ سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔صدر کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں ملک میں جمہوریت کو چلتا نہیں دیکھنا چاہتیں،انہوں نے کہا کہ وہ کئی سال جیل میں رہے لیکن ان پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،انہوں نے کہا کہ سب مل کر اس قدرتی آفت کا مقابلہ کریں گے اورپاکستان بہتر اور مضبوط ملک بن کر سامنے آئے گا۔امریکی سینیٹر جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ کا متاثرین سیلاب کے لئے تعاون صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہی نہیں بلکہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے لئے اضافی امداد کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ سینیٹر جان کیری اور صدر آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب کے علاقے جام پور میں متاثرین سیلاب سے مل کر ان کے مسائل بھی دریافت کیے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.