تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے،20افراد زخمی

جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہروں پر پولیس کے تشدد سے 20 افراد ز خمی ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام کے جنوب میں ہفتے کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے لڑکے نے جمعرات کو اسپتال میں دم توڑ دیا۔کشمیری لڑکے کی ہلاکت کی خبر وادی میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے شروع ہوگئے۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی اور طاقت کا بے رحمانہ استعمال کیا گیا۔سرینگر میں ہونے والے مظاہرے میں 20 کشمیری زخمی ہوگئے جبکہ وادی کے کئی علاقوں میں بدستور کرفیو برقرار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.