5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب : نقصان سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے،شاہ محمود
جنگ نیوز -
نیویارک …نیویارک میں موجود پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سیلاب زدگان کی فوری مدد کی اپیل کی ہے۔نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیلاب کے نقصان سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی امداد کی فوری ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کررہا تھا حالیہ سیلاب نے مشکلات پیدا کردیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کو پاکستان کو سیلاب سے درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے لیے ملنے والی غیر ملکی امداد کو بہتر اور شفاف انداز میں استعمال میں لانے کا واضح طریقہ کار عمل میں لائے گی۔