5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان میں سیلاب کی تباہی،عالمی ردعمل بہت کم ہے، گورڈن براؤن
جنگ نیوز -
لندن …سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے پھیلی تباہی کے مقابلے میں عالمی ردعمل خاصا کم ہے، اس میں بہتری آنی چاہئے۔گورڈن براؤن نے سیلاب زدگان کے لیے امداد اکٹھا کرنے کی مہم کے تحت گلاسگو کی مرکزی مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ برطانیہ میں ایسے بہت سے افراد مقیم ہیں جن کے رشتہ دار پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے دوچار ہیں،انہیں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے آگے آنا چاہئے۔ سابق برطانوی وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نئے ولولے کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مربوط کوشش کرے۔