5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دوبھائیوں کا قتل،چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
سیالکوٹ ... سیالکوٹ میں دو نوجوانوں پر پولیس کی موجودگی میں بہیمانہ تشدد اورقتل کی خبرجیونیوزپر نشرہونے کے بعدسپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ڈی پی او وقارچوہان کوآج عدالت میں طلب کرلیا ۔سیالکوٹ میں دو نوجوانوں کو درجنوں افراد نے پولیس کی موجودگی میں بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا اور انھیں ڈنڈے مارمار کر ہلاک کردیا۔ واقعہ کے وقت ڈی پی اوسیالکوٹ وقارچوہان بھی موجودتھے۔پولیس کے8اہلکار اپنی آنکھوں کے سامنے نوجوانوں پر تشدد ہوتے اورانھیں مرتے ہوئے دیکھتے رہے اورکسی نے مداخلت نہ کی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمدچودھری نے جیو نیوز پر اس واقعے کی خبر نشر ہونے کے بعد ڈی پی اووقارچوہان کو آج سپریم کورٹ اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔