5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برازیل میں سردی،چڑیا گھر کے بندروں کو کمبل فراہم کر دیئے گئے
جنگ نیوز -
ریو ڈی جنیرو ... برازیل میں سردی کی شدید لہر کے باعث ریو ڈی جنیرو چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بندروں کو کمبل فراہم کر دیے۔برازیل میں معمول سے زیادہ پڑنے والی سردی نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی پریشان کردیا ہے لیکن ریو ڈی جنیرو کے چڑیا گھر میں یہ بندر بہت خوش ہیں کیونکہ انتظامیہ نے انہیں سردی میں ٹھٹھرنے سے بچانے کے لیے نرم گرم کمبل فراہم کر دیے ہیں۔ بندروں کو یہ کمبل اس قدر پسند آئے ہیں کہ اب وہ دن بھر ان ملائم کمبلوں میں لپٹے رہنا ہی پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں اضافی توانائی فراہم کرنے کے لیے پھلوں کے ساتھ ساتھ گاجر ، مکئی ، پھلیوں اور شہد پر مشتمل خصوصی خوراک بھی دی جا رہی ہے۔ بندروں کی اتنی آؤ بھگت سے لگتا ہے کہ برازیل والے ڈارون کے نظریہ ارتقا پر کچھ زیادہ ہی یقین رکھتے ہیں۔