5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی :کورنگی میں فائرنگ سے مزید 2افراد ہلاک،ایک زخمی
جنگ نیوز -
کراچی :کورنگی میں فائرنگ سے مزید 2افراد ہلاک،ایک زخمی
کراچی…خورشید عباسی…کورنگی کے علاقے گلشن راوی میں آج صبح سویرے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافرادہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے اجوار اور تلاوت نامی نوجوان ہلاک اور اسلم نامی شخص زخمی ہوا۔مقتولین اور زخمی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق اے این پی سے بتایا جاتا ہے ۔