تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ورلڈ ٹریڈ سنٹرکی جگہ اسلامی مرکز کے قیام کے محرک امام فیصل بحرین پہنچ گئے

جنگ نیوز -
ورلڈ ٹریڈ سنٹرکی جگہ اسلامی مرکز کے قیام کے محرک امام فیصل بحرین پہنچ گئے

نیویارک…نیویارک میں گیارہ ستمبر کے حملوں میں تباہ ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سنٹرکی جگہ کے قریب اسلامی مرکز کے قیام کے محرک امام فیصل عبدالرؤوف مشرق وسطیٰ کے پندرہ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں بحرین کے دارالحکومت ماناما پہنچے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں حکومت کے خرچے پرامام فیصل عبدالرف کی بحرین آمد کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ وہ دورے میں امریکا میں مسلمانوں کی زندگیوں کے حوالے سے اورمذہبی رواداری کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔اس دورے پر سولہ ہزارڈالرز خرچ آئیں گے اور یہ رقم محکمہ خارجہ کے بیوروآف انٹرنیشنل انفارمیشن پروگرام نے مہیا کی ہے۔امام فیصل بحرین کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ امام فیصل رف کے اس دورے کی اہمیت ان کے گرانڈ زیروکے قریب اسلامی مرکز کی تعمیر کے منصوبے کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔اس منصوبے کی ڈیموکریٹک اور ری پبلکن دونوں کے بعض حلقوں کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے نائن الیون حملوں میں مارے گئے افراد اور ان کے خاندانوں کی بے توقیری اور دل شکنی ہوگی۔امریکا میں نومبرمیں ہونیوالے وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں اسلامی مرکزکی تعمیر کے حوالے سے بحث اب ایک سیاسی رخ اختیارکرچکی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.