تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیالکوٹ :دو طالبعلم بھائیوں کاسفاکانہ قتل، تھانیدار سمیت13اہلکارمعطل

جنگ نیوز -
سیالکوٹ :دو طالبعلم بھائیوں کاسفاکانہ قتل، تھانیدار سمیت13اہلکارمعطل

سیالکوٹ…ڈی پی او سیالکوٹ وقار احمد چوہان نے دو طالب علم بھائیوں کے سفاکانہ قتل کے موقع پر موجود ایس ایچ او سمیت 13 پولیس ملازمین کو معطل کر دیا ہے،جبکہ مدعیوں کی درخواست پر پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ڈی پی او سیالکوٹ وقار احمد چوہان کے مطابق جن پولیس ملازمین کو معطل کیا گیا ہے،ان میں ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ رانا الیاس،ایک سب انسپکٹر،3اے ایس آئیز،ہیڈ کانسٹیبل اور سات کانسٹیبلان شامل ہیں،دوسری طرف مدعیوں کی طرف سے17 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانے میں دی گئی ہے۔۔لیکن پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتارنہیں کر سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.