تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پسنی کے ساحل کے قریب پھنسے چار ماہی گیروں کو بحفاظت بچالیا

جنگ نیوز -
پسنی کے ساحل کے قریب پھنسے چار ماہی گیروں کو بحفاظت بچالیا

کراچی… میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی پسنی کے ساحل کے قریب ریسکیو کارروائی،کشتی پر پھنسے چار ماہی گیروں کو بحفاظت بچالیا گیا۔کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 18 اگست کو موصول ہونے والے ایک پیغام پر کارروائی عمل مین لاتے ہوئے پسنی فش ہاربر کے قریب ماہی گیروں کی ایک متاثرہ کشتی کو سمندر میں ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے امداد فراہم کی۔کشتی پر چار ماہی گیر بھی موجود تھے۔میری ٹائم سیکیورٹی نے اطلاع موصول ہونے پر مقامی افراد کے ہمراہ متاثرہ کشتی پر موجود ماہی گیروں کو بچالیا۔اعلامیہ کے مطابق چار میں سے دو ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں بھی آئی تھیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.