5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشتگردی کا خطرہ ہے،رپورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . انٹیلی جنس ایجنسیوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا ایک شدت پسند گروہ لاہور ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائی کرسکتا ہے۔انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ایک گروہ نے رمضان المبارک میں اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارکھا ہے ،ایف آئی اے ہیڈکواٹر اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد اور ائیرپورٹ کے قریب اہم شخصیات ان دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، مراسلے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے کہاگیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اہم شخصیات کی سیکورٹی مزید سخت بنائی جائے۔