تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہر پانچواں امریکی شہری باراک اوباما کو مسلمان سمجھتا ہے، سروے

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . ایک حالیہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہر 5میں سے ایک امریکی شہری صدر بارک اوباما کو مسلمان سمجھتا ہے۔امریکی تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے تحت ہونے والے سروے کے مطابق 2009 میں 11فیصد امریکی اوباما کو مسلمان سمجھتے تھے جبکہ حالیہ ہونے والے میں یہ تعداد18فیصد ہوگئی ہے۔سروے سے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق 34فیصد امریکیوں کے خیال میں اوباما عیسائی ہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ 2009 کے سروے میں 34 فیصدامریکیوں کو صدر اوباما کے مذہب کے بارے میں علم نہیں تھا تو اب یہ تعداد43فیصد ہوگئی ہے۔پیو ریسرچ سینٹر کے تحت ہونے والا یہ سروے اوباما کی جانب سے گراؤنڈ زیرو پر مسجد کی تعمیر کے بیان سے قبل کیا گیا ہے جس میں 3 ہزار3بالغ رائے دہندگان سے انٹریوز لیے گئے ۔ٹائم میگزین کی جانب سے کیے جانے والے ایک علیحدہ سروے میں جو صدر اوباما کی جانب سے گراؤنڈ زیرو پر مسجد کی تعمیر کے بیان کے بعد کیا گیا تھا، میں 24فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ صدر اوباما مسلمان ہیں جبکہ 47فیصد اوباما کو عیسائی تصور کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.