5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان آئی ایم ایف سے پابندیوں میں نرمی کی درخواست کرے گا
جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے دس ارب کے قرض سے متعلق پابندیوں میں نرمی کی درخواست کرے گا۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کرکے 2008 میں لئے گئے قرض کو ری اسٹرکچر کئے جانے سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے یا پھر موجودہ صورت حال کے تناظر میں نئی فنانسنگ کی بات کریں گے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کااجلاس23 اگست کو ہونا ہے جس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ اور قرض کی چھٹی قسط کے اجراکے حوالے سے بات چیت ہوگی۔