تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف تاحال سیلاب کی زد میں

جنگ نیوز -
راجن پور . . . راجن پور ،ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف کے کئی علاقے تاحال سیلاب کی زد پر ہیں جبکہ تحصیل روجھان کے سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔راجن پور کی تحصیل روجھان میں سیلاب سے تین لاکھ سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں جہاں پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔جبکہ متاثرین کی بڑی تعداد اپنی مدد آپ کے تحت مختلف مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں جہاں انہیں خیمے اور خوراک کی فوری ضرورت ہے۔ان علاقوں میں گیسٹرو سمیت مختلف غیر معمولی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ادھر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کا ملک بھر سے25 ویں روز بھی رابطہ منقطع ہے۔دوسری جانب مظفرگڑھ کے بڑے قصبے شہر سلطان کے قریب کھڑے ہوئے سیلاب پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.