5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سعودی فاؤنڈیشن کا سیلاب زدگان کیلئے10ملین ریال کے عطیہ کا اعلان
جنگ نیوز -
جدہ . . . پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز ہلالِ پاکستان حاصل کرنے والے ،شہزادہ ولید بن طلال بن عبد العزیز نے ولید بن طلال فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے10ملین ریال کے عطیہ کا اعلان کردیا،ماضی میں زلزلہ زدگان کی امداد میں انہوں نے20ملین ریال کا عطیہ دیاتھا۔سیکریٹری جنرل او آئی سی اکمل الدین احسان اوغلو نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے اسلامی ترقیاتی بنک،اسلامی سالیڈیریٹی فنڈ،آئی ایس ایف،اور اوآئی سی کے ممبران پر مشتمل مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ مشن پاکستان بھیجا جائیگا ۔ریاض میں پاکستان اسکول سلیمانیہ، ناصریہ،جدہ میں پاکستان اسکول رحاب،پاکستان نیشنل سرکل،پاکستان ڈاکٹرز ویلفیئر سوسائٹی،پاکستان اولڈ اسٹوڈنٹس ایسو ایشن پاکستانی اسکول العزیزیہ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے خصوصی کیمپس قائم کر لئے ہیں ، قونصل جنرل عبد السالک خان کی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قونصلر ٹیم ینبع پہنچ گئی ہے جو پاکستان کمیونٹی کو قونصلر خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مہم بھی چلائیگی۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے سفیر پاکستان عمر خان شیرزئی کی سربراہی میں پاکستان کلچرل گروپ اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی مشترکہ فنڈریزنگ مہم پاکستانی ایمبیسی میں جاری ہے جہاں 7لاکھ ریال جمع ہو چکے ہیں۔