تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اینڈی روڈک، فیڈرر اور نڈال سنسناٹی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں

جنگ نیوز -
سنسناٹی . . . امریکا کے اینڈی روڈک، دفاعی چیمین راجر فیڈرر اور ٹاپ سیڈ رافیال نڈال سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔امریکاکے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں اینڈی روڈک کا مقابلہ سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ سے تھا، دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور میچ کے تین میں سے دو سیٹس کا فیصلہ ٹائی بریک پر ہوا، روڈک کی جیت کا اسکور چھ چار، چھ سات اور سات چھ رہا، عالمی نمبر ایک رافیال نڈال، دفاعی چیمپین راجر فیڈرر، برطانیہ کے اینڈی مرے اور سربیا کے نوواک جوکووچ بھی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں دوسری جانب مانٹریل میں جاری راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر دو کیرولائن ووزنیاکی نے اٹلی کی فلیویا پینیٹٹا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، کم کلائسٹرز اور سویٹلانا کزنیٹسووا بھی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.