5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شارک سے مشا بہہ 16فٹ لمبی دلچسپ آبدوز
جنگ نیوز -
کیرولینا . . . امریکا کی ریا ست North Carolinaمیں خطر نا ک شا رک سے متا ثر ہو کر ایک ایسی دلچسپ آبدوز تیا ر کی گئی ہے جو مکمل طو ر پر شا رک سے مماثلت رکھتی ہے۔نو کیلے دانتوں ،دم اور پَروں کی حا مل یہ منفرد آبدوز 16فٹ لمبی ہے اور اس میں دو افراد با آسا نی بیٹھ کر سمندر کے اندر کی حسین دنیا کے نظا رے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔پچا س میٹر فی گھنٹہ کی رفتا ر سے چلنے والی یہ آبدوز پا نی کے اوپر فضا میں با رہ فٹ کی بلندی تک جا نے کی بھی صلا حیت رکھتی ہے۔اس آبدوز کی خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں بیٹھ کر سمندر کی گہرائی میں اصل شا رکس کو دھو کہ دے کر ان کے غصے اور خطر نا ک عزائم سے بھی محظوظ ہوا جا سکتا ہے۔