5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
چین میں کشتی کے بجا ئے لکڑی کے ڈنڈوں پر مچھلیاں پکڑنے کا انداز
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . دنیا بھر میں مچھیرے کشتی پر بیٹھ کر سمندر سے مچھلیاں پکڑتے ہیں لیکن چین کے ایک علا قے Guangxiمیں مچھیرے کشتی کے بجا ئے لکڑی کے دو ڈنڈوں کے اوپر کھڑے ہو کر مچھلیاں پکڑتے ہیں۔یہ طریقہ اور انداز نیا نہیں لیکن منفرد ہو نے کی وجہ سے ہر ایک کو حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔مچھیرے دو ڈنڈوں پر کھڑے ہو کر با آسا نی چلتے بھی ہیں اور ہا تھ میں جا لی پکڑے بغیر کسی مشکل کے مچھلیاں پکڑنے میں مگن نظر آتے ہیں۔