تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . پاک فوج کی سدرن کمانڈ کی جانب سے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کے تین ہزار سے زائد جوان حصہ لے رہے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پاک فوج کی جانب سے متاثرین کے لئے امدادی سامان لے کر ایک اور امدادی قافلہ کوئٹہ سے سبی کے لئے روانہ ہوا۔دوسری جانب نصیرآباد ڈویژن میں سدرن کمانڈ کے جوان سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو نکالنے اور امداد پہنچانے کے لئے آرمی کے5ہیلی کاپٹر،16کشتیاں اور100گاڑیاں بھی حصہ لے رہے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے اب تک متاثرین کے لئے وافر مقدار میں خوراک،ادویات ، ٹینٹ سمیت دیگر استعمال کی اشیا متاثرہ علاقوں جعفراباد ، نصیر اباد اور دیگر علاقوں میں پہنچائے جاچکے ہیں ۔پاک فوج کے میڈیکل کیمپوں میں جبکہ موسیٰ اسٹیڈیم کوئٹہ میں ریلیف کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں مخیر حضرات سیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کروا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.