5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ :ہندو اور کرسچن برادری کے متاثرین سیلاب کی حکومت سے مدد کی اپیل
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ کے چرچ اور مندروں میں ہندو اور کرسچن برادری سے تعلق رکھنے والے سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔مسجد روڈ ، زرغون روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں کئی چھوٹے بڑے چرچ اور مندر ہیں جہاں ہندو اور کرسچن کمیونٹی آباد ہے ۔ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے جہاں مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کوئٹہ کا رخ کیا وہیں کئ ہندو اور کرسچن کمیونٹی کے افرادنے شہر کے مندروں اور چرچوں میں پناہ لی ہے۔ متاثرین میں خواتین ، بچوں اور بزرگ بھی شامل ہیں ۔ ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کی کمیونٹی کے لوگوں نے ان کے لئے کھانے ، پینے اور رہائش کے انتظامات اپنی مدد آپ کے تحت کئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے گھروں سے بے سرو سامانی کی حالت میں ٹرک والوں کو مہنگا کرایہ دے کر یہاں تک پہنچے ہیں ۔انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی بھی امداد کی جائے۔