5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب متاثرین کی مدد نہ کی تو عسکریت پسند فائدہ اٹھا سکتے ہیں،ہوتی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . صوبہ خیبرپختونخواہ کے سیلاب زدہ لوگوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت کے زیراہتمام اسلام آباد میں ڈونرز کانفرنس ہوئی ۔ وزیراعلیٰ امیرحیدر ہوتی نے خیبرپختونخواہ ہاؤس میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں یورپی یونین،امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، چین، مراکش، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، کویت، ناروے کے سفارت کار اور عالمی امدادے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے ، وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ خیبرپختونخواہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہیٹی کے زلزلہ اور سونامی سے کئی گنا زیادہ ہیں ، سیلاب سے سڑکیں اور پل ختم ہوگئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، لوگ مارے گئے جبکہ تعلیم اور صحت کے ادارے اور لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ متاثرین کو امداد پہنچانے اور ان کی بحالی کے عمل میں تاخیر ہوئی تو اس شدت پسندی کو تقویت ملے گی ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس حوالے سے ملاکنڈ میں متاثرین کی امداد بڑا چیلنج ہے اگر وہاں ریلیف نہ پہنچائی تو عسکریت پسند فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔