تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور ہائیکورٹ نے دوبھائیوں کی ہلاکت کی پولیس رپورٹ مستردکری

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے سیالکوٹ میں پولیس کی موجودگی میں تشددسے دوبھائیوں کی ہلاکت کے واقعے پر پولیس رپورٹ کوغیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے مستردکردیا ہے تاہم عدالت نے اس معاملہ پر چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس لینے کی وجہ سے مزیدکارروائی تین ستمبرتک ملتوی کردی۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے دوبھائیوں پر سرعام تشدداوران کی ہلاکت پر ازخودنوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوسیالکوٹ اورایس پی انویسٹی گیشن کوطلب کیاتھامگر جیوٹی وی پر اس واقعہ کی فوٹیج دکھائے جانے پر چیف جسٹس پاکستان افتخارچوہدری نے بھی واقعہ کاازخودنوٹس لے لیا جس کی وجہ سے ڈی پی اورایس پی لاہور ہائی کورٹ کے روبروپیش نہ ہوئے۔تاہم ڈی ایس پی لیگل اورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے واقعہ کے حوالے سے تین صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔عدالت نے رپورٹ پڑھنے کے بعد اپنے ریمارکس میں کہاکہ یہ محض کارروائی ہے پولیس نے واقعہ کامقدمہ بھی درج نہیں کیا اورنہ مقتولین کے قانونی وارثوں سے رابطہ کیا اس لئے یہ رپورٹ غیر اطمینان بخش ہے۔عدالت نے کہاکہ چونکہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملہ پر کارروائی کررہے ہیں لہٰذا مزید کارروائی کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظارکرناچاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.