تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دپیکا پڈوکون اور نیل نتن فلم کی پروموشن کیلئے کچی آبادی میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -
ممبئی . . . بالی ووڈ اسٹارز دپیکا اور نیل نتن اپنی نئی فلم لفنگے پرندے کی پروموشن کیلئے ممبئی کی ایک کالونی میں پہنچ گئے جہاں انھوں نے اپنے فینز کیساتھ وقت گزارا ۔با لی ووڈ فلم لفنگے پرندے کے لیڈنگ اسٹارز دپیکا اور نیل نتن اپنی فلم کی پروموشن کے لیے مختلف جگہوں پر جا رہے ہیں ، اسی سلسلے میں وہ ممبئی کی ایک کا لونی میں پہنچے جہاں انھوں نے لوگوں سے بات کی اور فلم کے میوزک پر رقص بھی کیا ۔ مقامی لوگ ان دونوں اسٹارز کی وہاں آمد پر بے حد خوش تھے۔ یش راج بینر تلے بننے والی یہ فلم آج ریلیز کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.