تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی: عبید اللہ یوسفزئی کے سوگ میں کاروبار بند،ٹریفک معمول سے کم

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں اے این پی کے صوبائی عہدیدار سمیت13سے زائد افراد کو جاں بحق جبکہ متعدد گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں ،اکثر علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے ۔کراچی میں پرتشددواقعات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اے این پی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبائی عہدیدار عبید اللہ یوسف زئی کو ساتھی سمیت ایئر پورٹ کے قریب فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی جس کے بعد گلستان جوہر ،بنارس ،اورنگی ٹاون ،کورنگی ،قصبہ کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو درجن افراد زخمی حالت میں اسپتال لائے گئے،شہر کے مختلف علاقوں میں دس سے زائد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ۔رات گئے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ قانون نافذ کرنے والے غائب رہے ۔فائرنگ سے رینجرز کے اہلکار کے زخمی ہونے کے بعد رینجرز نے متعدد افراد کے حراست میں لینے کا دعویٰ بھی کیاہے ۔اے این پی کے ہلاک ہونے والے عبیداللہ کی میت آبائی شہر روانہ کر دی گئی ہے جب غائبانہ نماز جنازہ ناتھا خان کے قریب بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔شہر میں معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں تاہم پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے جبکہ گارڈن اور ناظم آباد ،شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں سوگ کی وجہ سے دوکانیں اور کاروبار بندہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.