تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ڈی آئی خان: گیسٹرو اور ڈائریاکے183مریض اسپتال میں داخل

جنگ نیوز -
ڈی آئی خان . . . ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں متاثرہ افراد سیلابی پانی پینے سے گیسٹرو اور ڈائریا میں مبتلا ہوگئے۔انٹرنیشنل کمیٹی فار ریڈ کریسنٹ اور محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تحصیل پروآ کے علاقے ماہڑہ اور بعض دیگر علاقوں سے گیسٹرو اور ڈائریا کے183 مریض تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال لائے گئے۔ جن میں سے بعض مریضوں کے ٹیسٹ ہیضے کے خدشات کی بنیاد پر اسلام آباد بھجوادیئے گئے۔ تحصیل اسپتال میں آئی سی آر سی اور محکمہ صحت کے خصوصی بنائے گئے ہیں جن میں مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائشی پینے کے پانی کو ابال کر پئیں اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کے استعمال میں خصوصی طور پر احتیاط برتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.