تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ہر پانچ میں سے ایک امریکی نوجوان کم سننے کی بیماری کا شکار

جنگ نیوز -
نیو یارک . . . فارن ڈیسک . . . ہر پانچ میں سے ایک امریکی نوجوان کم سننے کی بیماری کا شکار ہے ۔امریکی میڈیکل ایسو سی ایشن کے جرنل میں شائع تحقیق میں کہا گیا کہ 12سال سے19سال کی عمر کے امریکی نوجوان میں سننے کی طاقت کم ہو رہی ہے اور اس صورت حال سے ہر پانچ میں سے ایک امریکی نوجوان دوچار ہے۔80کی دہائی کی نسبت90کی دہائی میں ایسے نوجوانوں کی تعداد میں 30فیصد شرح تک اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کے نزدیک سماعت میں روز بروز کمی کا تعلق جنیاتی مسائل کی وجہ سے ہے۔ریسرچرز نے تجویز دی ہے کے نوجوانوں کو مسلسل سماعت کے مسائل کے بارے چیک کرانا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.