5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب سے وسیع تباہی کا حکومت تنہا مقابلہ نہیں کرسکتی،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور . . . وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے وسیع تباہی کا حکومت تنہا مقابلہ نہیں کرسکتی،عالمی برادری کو متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔یہ بات وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن سے گفتگو میں کہی، جنہوں نے ان سے ایوان وزیر اعلیٰ میں ملاقات کی۔شہباز شریف کاکہنا تھا کہ انہوں نے سیلاب کی تباہی کے ایسے مناظرپہلے کبھی نہیں دیکھے۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں میں پاک فوج ،سول سوسائٹی ،حکومتی اداروں اور منتخب نمائندوں کی کارکردگی کو سراہا اورامریکا سمیت دوست ممالک کی امداد پران کا شکریہ ادا کیا۔امریکی سفیرنے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اورمتاثرین کی مزید امداد کا اعلان کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سے زندگی کے مختلف شعبوں اور تنظیموں سے تعلق رکھے والے افرادنے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایک کروڑ84 لاکھ روپے سے زائد کے چیک پیش کئے۔