5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فاروق ستار کا ملتان میں سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ،امداد کی تقسیم
جنگ نیوز -
ملتان . . . متحدقومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراور وفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانیزفاروق ستارنے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخاراکبررندھاوااور سیف یار خان کے ہمراہ ملتان میں سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں دورہ کیااورسیلاب کی تباہ کاریوں کاجائزہ لیا۔کراچی سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر فاروق ستارنے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ہدایت پر کوٹ اددوکے سیلاب زدگان میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین میں آ ٹا،چاول،دالیں،مصالحہ جات ،نمک، شکر،گھی ،تیل اوردیگرغذائی اجناس کے سینکڑوں تھیلے بھی تقسیم کیئے اورمتاثرین سے مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہوئے انہیں ایم کیوایم کی جانب سے بھرپور تعاون اورمددکایقین دلایا۔اس موقع پرمتاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم سیلاب زدگان کے ساتھ ہے اورمصیبت اورپریشانی کی گھڑی میں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہیں کہ وہ مصیبت کی گھڑی میں عوام کا ساتھ دیں کیونکہ ان کی انسانی ،اخلاقی ،بنیادی فرض بھی ہے، قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کادرس دیااوریہی وجہ ہے کہ انہوں نے عوام کی مدداورانہیں امدادکی فراہمی کیلئے حق پرست نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اوررابطہ کمیٹی کے ارکان کوسختی سے ہدایت کی ہیں کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جاکرمتاثرین کی خبرگیری کریں اوران میں غذائی اجناس،ادویات اوردیگرضرورت زندگی کاسامان باہم پہنچائیں۔اس موقع پرحق پرست رکن قومی اسمبلی ساجداحمداورایم کیوایم ملتان زون کے انچارج واراکین کے علاوہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ہمراہ تھے۔