5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
صدر اوباما عیسائی ہیں، وائٹ ہاؤ س کی وضاحت
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . فارن ڈیسک . . . وائٹ ہاوٴس نے وضاحت کی ہے کہ امریکی صدر اوباما عیسائیت کے پیروکار ہے اوران کے عقیدے کے بارے میں بحث نہیں ہونی چاہیے۔ بھارتی اخبار ’ ہندوستان ٹائمز‘ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ وائٹ ہاوٴس کو یہ وضاحت ایک گزشتہ روز کے پول کے حوالے سے کرنا پڑی جس کے مطابق 18فیصد امریکی صدر اوباما کو مسلمان سمجھتے ہیں۔وائٹ ہاوٴس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری بل برٹن نے کہا کہ زیادہ تر امریکی اقتصادی صورت حال،عراق اور افغان جنگ کے بارے سوچتے ہیں۔امریکی ایسی خبریں نہیں پڑھتے کہ اوباما کا مذہب کیا ہے۔صدر عیسائی مذہب کے پیروکار ہیں اور وہ روزانہ عبادت کرتے ہیں اور وہ روزانہ مذہبی مشیر سے بات چیت کرتے ہیں۔