5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سندھ میں سیلاب متاثرین کی تعداد چھتیس لاکھ سے تجاوز کرگئی
جنگ نیوز -
کراچی . . . سندھ میں سیلاب متاثرین کی تعداد چھتیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چھ لاکھ سے زائد متاثرین کو کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کے ڈائریکٹر آپریشن خیرمحمدکلوڑو نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہونے والوں کی تعداد چھتیس لاکھ 84ہزار237 ہوگئی جبکہ سیلاب سے مختلف اضلاع میں دو لاکھ گیارہ ہزار375 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سندھ کو مختلف اضلاع سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں متاثرین کے چودہ سو47 ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جہاں چھ لاکھ دس ہزار614 متاثرین مقیم ہیں۔ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ26ہزار216 مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ سیلاب سے پندرہ لاکھ55ہزار359 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔