5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاکستان کا سیلاب زدگان کیلئے بھارت کی امداد قبول کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سیلاب زدگان کیلئے بھارت کی امداد قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کی پیشکش قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اس مشکل وقت میں پاکستانی شہریوں کی امداد کا اقدام حوصلہ افزا ہے اور پاکستان سیلاب زدگان کے لیے امداد پر بھارت کا شکرگزار ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوفون کر کے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو5 ملین ڈالرز امداد کی پیشکش کو دہرایا تھا۔