تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متحد ہو کر سیلاب کے چیلنجز سے نمٹا جائے گا،صدر و وزیر اعظم کا عزم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ پاکستانی عوام ، سیاسی جماعتوں ،صوبائی حکومتوں اور عالمی برادری کی مدد سے سیلاب کے چیلنجز سے نمٹا جائے گا ۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے الگ الگ اجلاس طلب کئے جائیں گے جن میں پارٹی رہنماؤں سے سیلاب کے نقصانات کے تخمینہ اور متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے آرا طلب کی جائیں گی،صدارتی ترجمان کے مطابق یہ اجلاس سیلاب کا پانی نیچے اترنے کے بعد طلب کئے جائیں گے،اس موقع پر وزیر اعظم نے صدر کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات،امدادی کارروائیوں،متاثرین کی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں اب تک ڈیڈھ ارب روپے جمع ہو چکے ہیں،صدر اورو زیر اعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر اقوام متحدہ،عالمی اداروں اور ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں صدر نے وزیر اعظم کو اپنے حالیہ دورہ روس سے بھی آگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.