تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

روہڑی میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
روہڑی…روہڑی میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے، تین افراد کی ہلاکت کیخلاف علاقے کے لوگوں نے محکمہ سیپکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بازار بند کر ادئیے۔محلہ گرگیج میں مقامی شخص غلام مرتضیٰ عرف لالو شیخ کے گھر میں بجلی کے تار سے اس کی بیوی ظہیراں کو کرنٹ لگا اسکی چیخ و پکار پر اسکا شوہر غلام مرتضیٰ شیخ پہنچا اس نے اپنی بیوی کو چھڑانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکا اور خود بھی کرنٹ کی لپیٹ میں آگیا اس دوران ان کا تین سالہ بچہ برکت شیخ وہاں آگیا اور وہ بھی اپنے ماں باپ کے قریب پہنچ کر بجلی کا شکار ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں اشتعال پھیل گیا۔ انہوں نے محکمہ سیپکو کے خلاف سخت نعرے بازی کر تے ہوئے علاقے کی دوکانیں اور بازار بند کرادئیے ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کے تارانتہائی بوسیدہ ہو چکے ہیں اور اس بارے میں کئی مرتبہ محکمہ سیپکو کے اہلکاروں کو مطلع کیا گیا ہے لیکن ان بوسیدہ تاروں کی تبدیلی کے لیے کوئی کارروائی انجام نہیں دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.