5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس نو ہزا رآٹھ سو پوائنٹس کی سطح پر برقرار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روزکاروباری سرگرمیاں محدود رہیں،تاہم انڈیکس نے نو ہزا رآٹھ سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ آج کاروبار کا آغاز منفی ہوا مگر سیمنٹ اسٹاک میں خریداری اور اوجی ڈی سی ایل کو حیدر آباد سے گیس وتیل کے نئے ذخائر کی دریافت کی خبروں پر مارکیٹ مثبت زون میں آگئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 13 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کاروباری حجم چار کروڑ 32 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیاد ہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت چودہ پیسے اضافے کے ساتھ آٹھ روپے نو پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس تین پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 806 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ ہفتے بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔