تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پوری قوم اللہ سے دعا کرے، صدر زرداری کی اپیل

جنگ نیوز -
اسلام آباد… بارشوں اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے ایوان صدر میں نماز جمعہ کے دوران خصوصی دعا کی گئی۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے حکام اور عملے کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعا کی گئی کہ ملک میں جاری بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ ختم ہو جائے تاکہ متاثرین سیلاب کی مشکلات کم ہو سکیں۔سیلاب کے چیلنج سے عہدہ برا ہونے اور اس بحران پر قابو پانے میں کامیابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔صدر نے پوری قوم سے بھی اپیل کی ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے خاتمے کیلئے اللہ تعالی کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.