تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

امریکا:ڈزنی لینڈ ریستوران میں مسلمان خاتون کے حجاب پر پابندی

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر Anaheimمیں ڈزنی لینڈ کے ایک ریستوران میں بھی مسلمان خاتون ملازمہ کو حجاب پہننے سے منع کردیا گیا۔26سالہImane Boudlalنے ڈزنی لینڈ ریستوران کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے یہ تفصیلات بتائی ہیں کہ انہیں رمضان کے مقدس مہینے میں دورانِ ملازمت حجاب پہننے سے منع کیا گیا ہے ۔Imaneکے مطابق ریستوران کی انتظامیہ نے انہیں احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ ریستوران کے کسٹمرز کو حجاب پہن کر کھانا پیش نہیں کرسکتیں اور اگر انہیں حجاب پہننا ہے توانہیں پچھلے حصے میں رہنا پڑے گا جہاں ریستوران کے معزز کسٹمرز انہیں نا دیکھ سکیں یا پھر وہ گھر چلی جائیں۔مراکش سے تعلق رکھنے والیImaneپچھلے دو سال سے ڈزنی لینڈ کے اس ریستوران سے وابستہ ہے جہاں ڈزنی لینڈ میں موجود مختلف کرداروں کی کہانیوں اور داستانوں کی عکاسی کی گئی ہے۔Imaneکا کہنا ہے کہ اس ریستوران میں ان کے خلاف امتیازی تعصب برتتا جارہا ہے اور اپنے اس دعوے میں انہیں مسلمانوں کی یونین اور مسلم کونسل آف امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.