تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب کی باعث مویشیوں کی بقاء خطرے میں،ایف اے او

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان میں سیلاب کی شدید تباہ کاریوں کے باعث اب تک دو لاکھ مویشی یا تو ہلاک اور گمشدہ ہوگئے ہیں جبکہ چارے کی کمی کے باعث بچ جانے والے جانوروں کی بقا بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق حتمی اعداد و شمار آنے تک مویشیوں کی ہلاکتوں کی تعداد لاکھوں میں ہونے کا امکان ہے، جبکہ اب تک اگر پولٹری کے نقصانات کا اندازہ کیا جائے تو لاکھوں مرغیاں بھی ہلاک ہوچکی ہیں کیونکہ بہت سے علاقوں میں پورے کے پورے فارمز سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں۔ایف اے او حکام کے مطابق ملک میں مویشی کسان کیلئے اے ٹی ایم کی حیثیت رکھتے ہیں وہ اچھے وقتوں میں اپنے جانوروں کی تعدادمیں اضافہ کرتے ہیں اور برے وقتوں میں ان کو بیچ کر رقم حاصل کرلیتے ہیں ۔اقوام متحدہ نے ہنگامی بنیاد پر 57 لاکھ ڈالر فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے جس میں ایف اے او کی جانب سے جانوروں کے چارے اور ویکسین کیلئے 14 لاکھ ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.