5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کیرالا میں خاتون نے پانچ ہزار روپے میں اپنابچہ فروخت کردیا
جنگ نیوز -
کولام…فارن ڈیسک…بھارتی ریاست کیرالامیں ایک اسپتال میں کام کرنیوالی خاتون نے اپنا بچہ پانچ ہزار میں فروخت کر دیا۔ بھارتی اخبار’دکن ہیرالڈ‘کے مطابق کیرالہ میں پولیس نے اس خاتون کو گرفتار کر لیا جس نے ایک سرکاری اسپتال میں اپنے شیر خوار بچے کو ایک بروکر کے ہاتھ5ہزار میں فروخت کر دیا تھا۔ ماں اور بروکر کے درمیان تلخ کلامی پراسپتال کے سرجن نے پولیس کو بلا کر صور ت حال سے آگاہ کیا۔ پولیس کے مطابق چار ہفتے کے اس بچے کو اس کی ماں نے غربت کی وجہ سے فروخت کیا۔ماں اسی اسپتال میں پارٹ ٹائم سویپر ہے۔