تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں ،احمدی نژاد

جنگ نیوز -
تہران…ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں ہے ،اگر ایسا ہوا تو ایران کا جواب فیصلہ کن ہوگا ۔ایک عرب ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جرات رکھنے کے حوالے سے صیہونی ریاست کی حیثیت بہت کم ہے ۔ ان کے خیال میں ایران پر حملہ نہیں ہوگا، لیکن اگر ایسا ہوتو ایران کا رد عمل ایسا فیصلہ کن ہوگا کہ حملہ آور فریق کو ایران پر حملے کے بارے میں صرف سوچنے پر ہی سخت شرمندگی کا احساس ہوگا ۔ احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ خطے میں ایران کے دوست اور برادر ممالک ایران پر حملے کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.