5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اے این پی کے رہنما عبیداللہ یوسفزئی بونیر میں سپردخاک
جنگ نیوز -
پشاور…کراچی میں قتل کئے گئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبیداللہ یوسف زئی کو بونیر میں ان کے آبائی علاقے میں سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بونیر میں ان کے آبائی علاقے طوطالئی میں ادا کی گئی ۔ ریلوے کے وفاقی وزیر غلام احمد بلور اور وزیرتعلیم خیبرپختون خوا سردارحسین بابک نے بھی شرکت کی ۔ عبید اللہ یوسف زئی اے این پی سندھ کے رہنما تھے جنہیں گذشتہ روز کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔