5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نوشہرہ میں لوڈشیڈنگ،مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج ہوائی فائرنگ
جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں شہریوں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بندکردیا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ22 دن سے اس علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا،جس پرمظاہرین نے مشتعل ہوکرپولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔اس دوران جی ٹی روڈ پر دوگھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی ,واقعے کے بعد پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔