تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

صدر زرداری کی وزیرا علیٰ اورگورنر گلگت بلتستان سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے ہدایات دی ہیں کہ گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کیلئے تمام درکار وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ایوان صدر اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی گورنر ڈاکٹر شمع خالد اور وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے صدر سے ملاقات کی اور انہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کاروائیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صدر نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی اور تباہ گھروں کی تعمیر نو میں ہر ممکن تعاون کرے گی،صدر نے کہا کہ انہوں نے چین کی حکومت سے بھی گلگت بلتستان میں فوری امداد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.