5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی میں کشیدگی برقرار،بعض علاقوں میں دکانیں بند
جنگ نیوز -
کراچی… کراچی میں گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں اے این پی کے صوبائی عہدیدار سمیت14افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائدگاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ،اکثر علاقوں میں تا حال کشیدگی برقرارہے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میٹرو سینماکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آصف ولد عبدالرشید جاں بحق ہوگیا۔ادھر پرانی سبزی منڈی اور کورنگی صعنتی ایریا میں نامعلوم افراد نے دو گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں اے این پی صوبائی عہدیدار عبیداللہ یوسف زئی سمیت دوافراد کی ہلاکت کے بعد پرتشددواقعات کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گلستان جوہر،لانڈھی قائدآباد،زمان آباد،کورنگی ضیا کالونی ،اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی ،قصبہ کالونی ،بنارس،ماری پور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں 13افراد جاں بحق اور 3درجن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔جبکہ سلطان آباد،پرانی سبزی منڈی ،قائدآباد،لانڈھی بابر مارکیٹ ،کورنگی صنعتی ایریا سہراب گوٹھ اور مولوی تمیزالدین خان روڈ پر14گاڑیوں کوبھی نذرآتش کردیاگیا۔شہرکے کشیدگی والے علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کرکے گشت بڑھا دیا گیاہے۔