تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بیت المال کا10 کروڑ روپے کے فنڈز سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر زمرُد خان نے کہا ہے کہ بیت المال نے سیلاب زدگان کے لئے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے کے فنڈز سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زمرد خان نے بتایا کہ بیت المال کی جانب سے سیلاب زدگان میں ایک لاکھ 30 ہزار فیملی فوڈ پیکٹس،50 ہزار چلڈرن فوڈ پیکٹس اور 20 ہزار افطار پیکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران یتیم ہونے والے بچوں کے لئے بیت المال نے16 آرفن ہاؤس قائم کر دیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیت المال کی جانب سے گلگت بلتستان کے متاثرین کیلئے ہفتے کو خوراک کے 25 ٹرک بھجوائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بتایا کہ سیلاب سے گلگت بلتستان میں 12 ارب روپے کا تقصان ہوا ہے،947 کلو میٹر سڑکیں،182 پل اور 10 بجلی گھر تباہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے گلگت بلتستان میں 183 افراد جاں بحق اور 85 ہزار متاثر ہوئے۔ سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سب سے اہم زمینی رابطہ شاہراہ قراقرم بحال ہونے میں سات ہفتے لگیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.