5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آئی جی بلوچستان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال نے جعفر آباد اور نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نیشنل ہائی وے پرپولیس کے ڈی ایس پی سکیورٹی نورمحمدکوجائے تعیناتی سے غیرحاضری اور غفلت برتنے پرمعطل کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیدیا۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں امن وامان کی صورتحال پرتشویش کا اظہارکیااورہدایات دیں کہ پولیس امن وامان کے قیام کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائے اورامدادی کارروائیوں مین بھر پور حصہ لے۔آئی جی پولیس نے معطل ہیڈکانسٹیبل علی شیر کو سیلاب زدگان کے لئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے پربحال کردیا۔