5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور:کینال ریسٹ ہاوس محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے نام الاٹ
جنگ نیوز -
لاہور…کینال ریسٹ ہاوس ونڈالہ دیال شاہ کو گرلز کالج کے قیام کے لئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے نام الاٹ کر دیا گیا،محکمہ مال کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کینال ریسٹ ہاوس کی انتالیس کنال پندرہ مرلے زمین ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو دے دی گئی ہے جس پر گورنمنٹ انٹر ڈگری کالج فار گرلز تعمیر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو مزید کاروائی کے لئے آگاہ کر دیا گیا ہے۔